ٹرمپ کی نوبیل انعام کیلئے نامزدگی غلامی کی آخری حد ہے ، بیرسٹر سیف

ٹرمپ کی نوبیل انعام کیلئے نامزدگی غلامی کی آخری حد ہے ، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیر اعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنا غلامی کی انتہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹرمپ وہی شخص ہے جس نے ایران کے معصوم شہریوں پر براہِ راست حملہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کی آٹھ قراردادوں کو ویٹو کیا۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ’’خوشامد کی بھی کوئی حد ہوتی ہے‘‘۔ اگر شہباز شریف اقتدار کے لیے ہر حد پار کریں گے تو انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ’’قیدی نمبر 804 بن جانا خوشامد سے بہتر ہے‘‘۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
شہباز شریف خوشامد ضرور کریں، لیکن ملکی اور قومی مفادات کو پامال نہ کریں

’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ کی سیاست کا حوالہ
مشیر اطلاعات نے سابق وزیر اعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے امت مسلمہ کی عزت اور خودداری کے لیے ایبسولیوٹلی ناٹ کہا، اسی لیے وہ آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ اُنہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت نے بین الاقوامی سطح پر ایسے اقدامات کیے جو پاکستانی خودمختاری اور مسلم دنیا کے جذبات کے منافی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید اعتراض
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جس شخص نے مسلم دنیا پر حملے کیے، اسے نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنا نہ صرف ناقابل فہم بلکہ باعث شرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
’’ٹرمپ نے ایران پر براہِ راست حملہ کیا، فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی جنگی کارروائیوں کی حمایت کی اور امتِ مسلمہ کے خون سے ہاتھ رنگے، ایسے شخص کو نوبیل انعام کی سفارش کرنا افسوسناک ہے‘‘۔

Scroll to Top