توشہ خانہ سے متعلق نئے رولز کا نوٹیفکیشن جاری

توشہ خانہ سے متعلق نئے رولز کا نوٹیفکیشن جاری

توشہ خانہ میں موجود اور موصول ہونے والے تمام تحائف کی نیلامی ہوگی، نیلامی کی رقم پسماندہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائیگی، ہر مالی سال توشہ خانہ میں موصول تمام تحائف کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا۔

تمام تحائف کھلی عوامی نیلامی میں فروخت ہوں گے، ثقافتی، تاریخی اور سفارتی حساس تحائف نیلام نہیں کئے جائیں گے، سرکاری عہدیداران اور ان کے خاندان نیلامی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم اور صدر کے سوا تحائف وصول کرنے پر حوصلہ شکنی ہوگی، توشہ خانہ میں موجود اور موصول ہونے والے تمام تحائف کی نیلامی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیلامی کی رقم پسماندہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ ہوگی، ہر مالی سال توشہ خانہ میں موصول تمام تحائف کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا۔

تمام تحائف کھلی عوامی نیلامی میں فروخت ہوں گے، ثقافتی، تاریخی اور سفارتی حساس تحائف نیلام نہیں ہوں گے، نیلامی سال میں 2 بار ترجیحاً اور کم ازکم ایک بار ضرور ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری عہدیداران اور ان کےخاندان نیلامی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، سیٹ کی صورت میں تحائف کو الگ الگ فروخت نہیں کیا جائے گا۔

نیلامی کی براہ راست میڈیا کوریج ہوگی، تحائف سے متعلق فیصلوں کیلئے سیکریٹری کابینہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم ہوگی، کمیٹی میں خزانہ، خارجہ، قانون اور ثقافت ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹریز شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فیصلہ کرے گی کون سے تحائف نیلام اور کون سے تاریخی حیثیت رکھتے ہیں، سفارتی آداب پر تحفہ لینا ناگزیر ہو تو توشہ خانہ میں جمع کرانا ہوگا۔

Scroll to Top