جمشید دستی کاپی ٹی آئی قیادت کے سامنے ایوان میں ہاتھ جوڑنے اور ناک رگڑنے کا واقعہ

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب رکن اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سامنے ایوان کے فلور پر ناک رگڑنا شروع کردی، ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے لیکن یہ سب کچھ کیوں کیا وجہ سامنے نہ آسکی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں جمشید دستی نے عجیب حرکت کی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اگلی نشستوں پر بیٹھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس آئے ان سے کچھ گفتگو کی۔

گفتگو کے بعد جمشید دستی اپنی نشست سے اٹھ کر اپوزیشن لیڈر کے سامنے فلور پر بیٹھ گئے، جمشید دستی نے بیرسٹرگوہر اور عمر ایوب کے سامنے کئی بار زمین پر ناک سے لکیریں نکالیں اور واپس اٹھ کر نشست پر جاتے ہوئے کانوں کو ہاتھ بھی لگایا اور ہاتھ بھی جوڑے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم

جمشید دستی کی اس حرکت کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔

Scroll to Top