میرانشاہ، انتظامیہ کےمیٹرک امتحانی مراکز پرچھاپے،جعلی امیدواروں کو حراست میں لے لیا

Pakistan SCO Summit 2026

شمالی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔

دوران معائنہ کئی ایسے افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جو امتحانی مراکز میں طلباء کو نقل فراہم کر رہے تھے۔ انتظامیہ نے موقع پر موجود ڈپلیکیٹس کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائیاں طلباء کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں،ہم کسی صورت نئی نسل کا مستقبل برباد ہونے نہیں دیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نقل مافیا ایک منظم نیٹ ورک کی صورت اختیار کر چکی ہے، جس میں بدقسمتی سے کئی تعلیم یافتہ افراد اور اسکولوں کے پرنسپلز بھی ملوث پائے گئے ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جو قوم کے معماروں کے ہاتھوں سے قلم چھین کر ان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری

چھاپے کے دوران ضلعی حکام نے مختلف مراکز سے ڈپلیکیٹس کو گرفتار کیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔ انتظامیہ نے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے دیگر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top