ایم کیوایم کے رکن اسمبلی سید عادل عسکری کا سندھودیش کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد لانے کا مطالبہ

Pakistan SCO Summit 2026

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے رکن سندھ اسمبلی سید عادل عسکری نے سندھودیش کے علیحدگی پسند نظریے کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سید عادل عسکری نے سوال اٹھایا کہ سندھ اسمبلی میں سندھودیش کی علیحدگی پسند سوچ کے خلاف اب تک قرارداد کیوں پیش نہیں کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کو پاکستان کی وحدت، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی نے زور دیا کہ سندھودیش جیسے علیحدگی پسند نظریے کے حوالے سے کسی ابہام کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اور اس کے خلاف سندھ اسمبلی میں باقاعدہ قرارداد پیش کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وحدت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے واضح عزم کا اظہار ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کو قومی یکجہتی اور ملکی سالمیت کے حوالے سے اپنا مؤقف کھل کر سامنے لانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ناروال میں مندر گرانے کی خبرجھوٹی نکلی: حکومت پنجاب کی روزنامہ ڈان کی رپورٹ کی تردید

سید عادل عسکری نے مطالبہ کیا کہ سندھودیش کے نظریے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد لائی جائے تاکہ پاکستان کی وحدت اور سالمیت کے حوالے سے ایوان کا واضح مؤقف سامنے آسکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top