وزیراعلیٰ علی امین فلموں میں آئیں گے، تو سپر ہٹ ہوں گے، احمد کریم کنڈی

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ فلموں میں آئیں تو سپر ہٹ ثابت ہوں گے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے احمد کنڈی نے کہا کہ گزشتہ روز صوبے کی تاریخ کا تاریک دن تھا، 240 ارب روپے کے بجٹ میں سے 194 ارب صرف کرنٹ اخراجات پر مشتمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں 12 کروڑ روپے کے بسکٹ بانٹے جا رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ 2010 کی 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات ملے، لیکن 2018 کے بعد سے نیا این ایف سی ایوارڈ کیوں نہیں دیا گیا؟ نواں اور دسواں این ایف سی کہاں ہے؟

یہ بھی پڑھیں : اعظم سواتی نے نیب نوٹس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

احمد کنڈی کا کہنا تھا کہ اس وقت جنرل فیض اور جنرل پاشا کا اثر و رسوخ تھا، محکموں کو مکمل اختیارات نہیں دیے جا رہے، جبکہ کوہاٹ کے فنڈز بھی کوہاٹ کو منتقل نہیں کیے جا رہے۔

انہوں نے سرکاری ملازمین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ ملازمین کے زخموں پر مرہم رکھتی، نہ کہ جبر کا راستہ اختیار کرتی۔

Scroll to Top