ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاق سے جواب طلب

اعظم سواتی نے نیب نوٹس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے کوہستان کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے اعظم سواتی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے، جبکہ انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو انکوائری کی اجازت تو دی جائے لیکن درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل، نیب کا اعظم سواتی کی عدم پیشی پر دوسرا نوٹس بھیجنے کا عندیہ

مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرے۔پشاور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔

Scroll to Top