چترال لوئر: ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع کی طرح چترال لوئر میں بھی تاجروں نے مرکزی حکومت کی جانب سے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔ کاروباری مراکز بند رہے اور بازار سنسان نظر آئے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کی طرح چترال لوئربھی ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں کے عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہیں۔ اس صورتحال میں ٹیکس نافذ کرنا غیر منصفانہ فیصلہ ہے جسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔
تاجر تنظیموں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی
یاد رہے کہ حالیہ بجٹ میں مرکزی حکومت نے فاٹا، پاٹا اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس مراعات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف خطے بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔





