ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے لیے 350 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔

قرض کا مقصد ملک میں خواتین کی مالیاتی اداروں تک رسائی کو بہتر بنانا اور ان کی معاشی بااختیاری کو فروغ دینا ہے۔

ADB کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ مالی معاونت ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت فراہم کی جا رہی ہے، جس کا ہدف پاکستان بھر میں خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے قابل بنانا ہے۔

350 ملین ڈالر میں سے 300 ملین ڈالر پالیسی بیسڈ قرض کی مد میں دیے جائیں گے، جبکہ اضافی 50 ملین ڈالر خواتین کی مالیاتی شمولیت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان میں معاشی ترقی اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم ہے۔

Scroll to Top