اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے عمران خان آج خود اپنی جماعت سے مائنس ہو چکے ہیں۔
اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیاں نہ صرف ناکام ہو چکی ہیں بلکہ ان سے تحریک انصاف کے رہنما بھی تنگ اور نالاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ پاس نہ کرنے کا مشورہ دے کر عمران خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی پر عدم اعتماد کیا، جبکہ اسمبلی نے بجٹ منظور کر کے عملی طور پر عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔
اختیار ولی کا کہنا تھا کہ عمران خان مکافاتِ عمل کا شکار ہیں، ان کی اپنی جماعت نے انہیں قیادت سے باہر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر جسٹس منصور نے علی امین گنڈاپور کو مشورہ دے دیا
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات عمران خان کی غیر جمہوری سوچ اور ناکام سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔





