خیبرپختونخوا حکومت نے نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر یکم محرم الحرام کو صوبےمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یکم محرم الحرام 1447 کو عام تعطیل مرکزی روی ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت کے اعلان کے مطابق ہوگی۔
دوسری جانب محرم الحرام 1447 ھ کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس بعد نماز عصرڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہو گا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے صوبائی دارالخلافوں میں منعقد ہوں گے۔
ادھرسپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق 26 جون 2025 کو غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا بجٹ بہترین، غریبوں کے لئے ہے،حکومتی رکن عجب گل
ترجمان سپارکو کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب (چاند ڈوبنے) کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی، یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔





