دریائے سوات کی طغیانی سے 2 سیاح لقمہ اجل بن گئے

سانحہ سوات: ناقص کارکردگی پر4 افسران معطل

Pakistan SCO Summit 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں حالیہ سیلابی ریلوں کے نتیجے میں پیش آنے والےواقعات پر صوبائی حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد اعلیٰ افسران کو ان کی مبینہ غفلت اور ناقص کارکردگی پر معطل کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کی تفصیلات ترجمان وزیراعلیٰ فراز احمد مغل نے میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو باقاعدہ انکوائری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔

ترجمان کے مطابق، ابتدائی طور پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کو متاثرہ علاقے میں سست ردعمل دکھانے پر معطل کیا گیا ہے، جب کہ اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کو بروقت پیشگی وارننگ جاری نہ کرنے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اسی طرح، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) کو پیشگی انتظامات میں ناکامی پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ریسکیو سرگرمیوں میں سستی اور نااہلی پر ریسکیو 1122 سوات کے ضلعی انچارج کو بھی فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں

خیال رہے کہ سوات میں حالیہ سیلابی ریلوں کے باعث 18 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 8 کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جب کہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top