پشاور،خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں حالیہ سیلابی ریلے سے پیش آنے والے افسوسناک سانحے کے بعد چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پر فلیش فلڈ انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق، یہ کمیٹی فلیش فلڈ کے واقعے کی وجوہات کا تعین کرے گی اور اس میں صوبائی انسپکشن ٹیم، محکمہ جیل اور محکمہ ایکسائز کے افسران شامل کیے گئے ہیں۔
کمیٹی کو 7 روز کے اندر تحقیقی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کا بنیادی مقصد ذمہ داروں کا تعین، حکومتی کوتاہیوں کا جائزہ، اور آئندہ کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات کی سفارشات مرتب کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سانحہ سوات: ناقص کارکردگی پر4 افسران معطل
کمیٹی سیاحتی علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ کی ہدایت کا بھی جائزہ لے گی۔





