دکی میں فورسز کا آپریشن، 2 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، دو گرفتار

دکی میں فورسز کا آپریشن، 2 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، دو گرفتار

بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارے گئے،  ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے خلاف کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کے امن و سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، 13 سیکیورٹی اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 14 دہشت گرد ہلاک

گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 13 جوان شہید ہوئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 14 خوارجی ہلاک کر دیے گئے۔

Scroll to Top