عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس پر پشاور ہائی کورٹ کا حکم امتناع الیکشن کمیشن میں پیش

عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس پر پشاور ہائی کورٹ کا حکم امتناع الیکشن کمیشن میں پیش

عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس پر پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع الیکشن کمیشن میں پیش، سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف جاری نااہلی ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ ان کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کا حکم امتناع الیکشن کمیشن میں پیش کر دیا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن میں عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس پر سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ اپوزیشن لیڈر خود کمیشن میں پیش نہ ہوئے، تاہم ان کے وکیل نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع پیش کیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع پر سوالات
سماعت کے دوران ممبر خیبرپختونخوا نے نشاندہی کی کہ پشاور ہائیکورٹ نے جاری کردہ اسٹے آرڈر میں اگلی سماعت کی تاریخ درج نہیں کی۔ اس پر کمیشن نے اپنی قانونی ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور متعلقہ جج سے رجوع کر کے قانونی وضاحت حاصل کریں۔

قانونی وقت کی پابندی ضروری: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ اسپیکر اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز پر قانونی مدت میں فیصلہ ضروری ہوتا ہے، اس لیے عدالتی حکم امتناع کی وضاحت حاصل کرنا ناگزیر ہے۔

اثاثہ جات کیس پر بھی ہدایت جاری
عمر ایوب کے خلاف زیر سماعت اثاثہ جات کیس میں بھی پیش رفت ہوئی، جس میں انہیں اپنے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے انتخابی گوشواروں اور ریٹرننگ افسر کو فراہم کی گئی معلومات میں تضاد رکھا۔

Scroll to Top