خیبر: لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

ضلع خیبرکی تحصیل لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقے تبئ تورخیل میں  مٹی کا تودہ گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق آج شام تقریباً 5 بجے تبئ تورخیل میں مٹی کا تودہ اچانک گر گیا، جس کے نتیجے میں 25 سالہ محمد طاہر ولد حضرت، سکنہ انئی تبئ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

جاں بحق نوجوان کی لاش مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالی۔

حادثے میں دو دیگر افراد 32 سالہ رومال ولد نواب اور 28 سالہ نواز ولد نواب، ساکنان پائندی زخہ خیل معمولی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :باجوڑ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 8 فیکٹریاں اور 2 غیر قانونی ڈیرے مسمار

واضح رہے کہ گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع دیر میں پہاڑی تودہ گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئے تھے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top