قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ بنگلا دیش سے قبل فٹنس مسائل نے گھیر لیا ہے، جہاں آل راؤنڈر شاداب خان دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان کو کندھے کی تکلیف کی وجہ سے سرجری کا مشورہ دیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر انگلینڈ میں ان کی سرجری ہوگی، جس کے بعد وہ تقریباً تین ماہ کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔
اسی دوران فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر بھی مکمل فٹ نہیں ہیں اور ان کی آئندہ سیریز میں شرکت غیر یقینی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں لاہور قلندرز کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر سلمان مرزا اور لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جب تعلیم امید نہ بنے، خیبرپختونخوا کی خواتین کی حقیقت پر مبنی کہانی
دورہ بنگلا دیش کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ 8 جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا جبکہ ٹیم 16 جولائی کو بنگلا دیش روانہ ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی۔





