شمالی وزیرستان، سکیورٹی خدشات کے باعث نہم و دہم کے پرچے ملتوی، نئی تاریخ بعد میں متوقع

شمالی وزیرستان، سکیورٹی خدشات کے باعث نہم و دہم کے پرچے ملتوی، نئی تاریخ بعد میں متوقع

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث نہم و دہم کے پرچے ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع شمالی وزیرستان میں جماعت نہم اور دہم کے میٹرک امتحانات کے باقی پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

بنوں بورڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ میٹرک کے تمام پرچے مکمل ہو چکے تھے، صرف دو پرچے باقی تھے جنہیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا گیا ہے۔ متاثرہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان حالات بہتر ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق طلبہ اور والدین کو جلد از جلد نئی شیڈول سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور تعلیمی حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ دنوں میں سکیورٹی کی صورتحال نازک بنی ہوئی ہے، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

Scroll to Top