عوام کو تقسیم کرنے والے خود اندرونی محاذ پر ہنسی مذاق کر رہے ہیں ،ثمر ہارون بلور

پشاور :پاکستان تحریک انصاف کی سیاست میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کردار ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہوتا جا رہا ہے، جبکہ موجودہ اسٹیک ہولڈرز اپنی پوزیشن مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔

پارٹی کے اندرونی اختلافات نے پارٹی قیادت کو دو دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے، جہاں بعض رہنما عمران خان کی امانت کو نہیں بلکہ پارٹی کو اپنے ذاتی مفادات کے تحت کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔

سابق ایم پی اے ثمر ہارون بلور نے پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کے نظریات اور پارٹی کے اصل منشور سے دور جا رہی ہے اور اسے اپنی ذاتی طاقت کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا دعویٰ ہے کہ صوبے کا بجٹ اتنا سرپلس ہے کہ وہ وفاق کو قرضہ بھی دے سکتے ہیں، لیکن اس دعوے کے برعکس صوبے کے پروفیسرز کو تنخواہیں نہ دینے کی وجہ سے بار بار احتجاج ہو رہا ہے۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ یہ تضاد واضح کرتا ہے کہ وسائل کی تقسیم اور ترجیحات میں شدید تضاد موجود ہے۔اسی دوران گورنر اور وزیراعلیٰ کے درمیان اختلافات اتنے بڑھ گئے کہ معاملہ والدین تک لے جایا گیا، جو کہ سیاسیات میں ایک نیا اور افسوسناک پہلو ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا کی پالیسیوں نے پختون کلچر میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کو تقریباً ختم کر دیا، داور خان کنڈی

تاہم اگلے ہی دن دونوں رہنما ایک ساتھ بیٹھ کر ہنس رہے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کو تقسیم کرنے والے خود اندرونی طور پر مصالحانہ کھیل کھیل رہے ہیں۔

Scroll to Top