افسوسناک خبر، چارسدہ میں مکان کی چھت گر گئی

افسوسناک خبر، چارسدہ میں مکان کی چھت گر گئی

چارسدہ کے علاقے عمرزئی محمود آباد میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی، زخمیوں میں کراچی سے آئے چار مہمان بھی شامل ہیں۔

زخمیوں میں 28 سالہ جان محمد، 25 سالہ عادل اور 5 سے 9 سال کے درمیان عمر کے تین کمسن بچے شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا خانزیب کی شہادت ،میاں افتخار حسین کا تین روزہ سوگ کا اعلان

ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد جواد خلیل نے کی جبکہ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر وہیکل اور ایمبولینس بھی موقع پر موجود رہیں، واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top