مالاکنڈ بٹ خیلہ ہیڈورکس نہر میں ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں مل گئیں

ملاکنڈ کی تحصیل بٹخیلہ ہیڈورکس نہر میں ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی لاشیں ریسکیو آپریشن کے دوران نکال لی گئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں نوجوانوں کی شناخت ارشاد اور اعجاز کےنام سے ہوئی ہے جن کی عمریں 14 اور 16 سال ہیں، دونوں نوجوان اپر دیر کے رہائشی تھے۔

ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے غوطہ خوروں کے ہمراہ سول ڈیفنس، الخدمت فاؤنڈیشن اور مقامی رضاکاروں نے بھی آپریشن میں بھرپور حصہ لیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان خود موقع پر موجود تھے اور آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تجاوزات کیخلاف آپریشن،مالاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف

دونوں جسدِ خاکی نکالنے کے بعد ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹخیلہ منتقل کر دیے گئے۔

Scroll to Top