پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش، شیڈول جاری

پاکستان شاہینز انگلینڈ روانہ، اسکواڈ کے نام سامنے آ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔

پاکستان شاہینز انگلینڈ میں 17 جولائی سے 6 اگست تک دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلیں گے۔

اس اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جو اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کریں گے۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، ساجد خان، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت بھی اس دورے میں پاکستان شاہینز کی کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔

Scroll to Top