اسلام آباد :پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور جدید کاری کے لیے مشترکہ پروٹوکول پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد اس قومی اثاثے کو دوبارہ فعال بنانا اور صنعتی ترقی کے ذریعے ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔
وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن، ہارون اختر خان نے اس معاہدے کو پاکستان کے صنعتی شعبے کے لیے ایک نئی تاریخ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ شراکت داری سے اسٹیل سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی آئے گی، روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملک کی صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
معاہدے کے تحت روسی ماہرین اسٹیل ملز کی اپ گریڈیشن، تکنیکی معاونت اور جدید نظام متعارف کرانے میں مدد فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹیکساس میں سیلاب کی صورتحال، صدر ٹرمپ نے فوری امداد کا اعلان کر دیا
حکام کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کو صنعتی خود کفالت کی جانب گامزن کرنے کا ایک مضبوط اور دیرپا قدم ہے۔





