گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات اپوزیشن کے لیے ایک بڑا امتحان ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ پانچ نشستیں حاصل کی جائیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن ان کے لیے “ٹرائل” کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے بعد ہی تحریکِ عدم اعتماد کےبارے میں سوچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ وزیراعلیٰ تحریک چلائیں اور پیچھے سے سیلاب آ جائے، صرف وہی لوگ تحریکیں چلانے کے اہل ہیں جو آئین کو مانتے ہوں۔
گورنر نےکہاکہ قاسم اور سلیمان کوخوش آمدید کہتے ہیں، لیکن اگر وہ پاکستان آ کر آئین و قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :باجوڑ ،قبائلی رہنما کے گھر کے قریب دھماکہ
فاٹا انضمام کے حوالے سے فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ انضمام کے خاتمے (مرجر ریورسل) کی کوئی بات نہیں ہو رہی، البتہ قبائلی عوام کی مشاورت کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ ان کی شکایات اور تحفظات سنے جا سکیں۔





