جنوبی وزیرستان لوئر، تحصیل برمل کے مختلف علاقوں میں کل 15 جولائی کرفیو نافذہوگی

وانا(نورعلی )جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 15 جولائی 2025 بروز منگل صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،کرفیو کا اطلاق تحصیل برمل پاک افغان شاہراہ ،راغزئی، شولام، خامرنگ پرہوگا ۔

کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور تمام بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

ایمرجنسی کی صورت میں صرف پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی پیشگی اجازت کے بعد، شناختی کارڈ اور متعلقہ دستاویزات کی فراہمی پر سفر کی اجازت دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دکھائی دینے پر شہری فوری طور پر اپنی گاڑی کو کم از کم 100 میٹر کے فاصلے پر سڑک سے نیچے اتارنے کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کی فتح

انتظامیہ نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

Scroll to Top