فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف کی ملاقات

لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعت میں اشتراک اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

جی ایچ کیو آمد پر لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Scroll to Top