منامہ : بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کھیلی گئی عالمی ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی عالمی چیمپئن محمد آصف نے بھارت کے وجے نجانی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست جدوجہد دیکھی گئی اور مقابلہ 2-2 فریمز کی برابری تک پہنچا، تاہم آخری اور فیصلہ کن فریم میں محمد آصف نے اپنی بالادستی قائم کرتے ہوئے بھارت کے حریف کو شکست دی۔

محمد آصف نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سیمی فائنل میں انہوں نے بھارت کے منان چندرا کو 4-2، کوارٹر فائنل میں میزبان کھلاڑی حبیب صباح کو 4-0، اور پری کوارٹر فائنل میں متحدہ عرب امارات کے محمد شہاب کو 4-2 سے مات دی۔
پاکستان کے محمد آصف کی اس فتح نے نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ اسنوکر کے عالمی میدان میں پاکستان کی طاقت کو بھی اجاگر کیا۔





