نوشہرہ: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق، تیسرا شدید زخمی

نوشہرہ : نوشہرہ کے علاقے پلوسی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں دو سگے بھائی جان کی بازی ہار گئے جبکہ تیسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ خاندانی جھگڑے کا نتیجہ تھا جس کے دوران دونوں فریقوں نے فائرنگ کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top