نہ بچے محفوظ ہیں، نہ خواتین اور بزرگ،مولانا فضل الرحمان کا گومل راغزائی واقعے پر ردعمل

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹانک کے تحصیل گومل کے علاقے راغزائی میں گھر پر گولہ گرنے کے واقعےکو نہایت افسوسناک اور تشویشناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہ بچے محفوظ ہیں، نہ خواتین اور بزرگ، اور ملک میں عوام کا خون سب سے سستا ہو چکا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ جے یو آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مولانا نے حکومت اور ریاست سے سوال کیا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے کیونکہ بدقسمتی سے عوام کے جان کے درپے افراد بڑھ رہے ہیں اور ریاست خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے متاثرہ اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا اظہار کیا اور دعائے خیر کی کہ اللہ تعالیٰ ان معصوم بچوں کو اپنے ذخیرہ آخرت میں جگہ دے۔

واضح رہے کہ آج ضلع ٹانک کی تحصیل گومل کے علاقے راغزائی میں دو بچے مارٹر گولے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے ،دو نوں کی عمریں 6سال بتائی جارہی ہیں ۔

لواحقین کے مطابق دونوں بچے گھر سے مدرسے جارہے تھے کہ راستے میں ان پر مارٹرگولہ گرا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : 9مئی کیسز!اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت 32 ملزمان کو 10سال قید کی سزا

واقعے کےبعد اہل علاقہ نے کوڑکے مقام ٹانک جنوبی وزیرستان شاہراہ کو بلاک کرکے احتجا ج شروع کردیا ۔

Scroll to Top