پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے جدید ڈرونز ریسکیو 1122 کو حوالے کر دیے

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) خیبرپختونخوا نے ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کو دو جدید ڈرونز بمعہ مکمل لوازمات باقاعدہ طور پر حوالے کر دیے ہیں۔

یہ ڈونز ڈائریکٹر جنرل PDMA کے دفتر کے احکامات کی روشنی میں ایک باقاعدہ تقریب کے دوران ریسکیو 1122 کو سپرد کیے، جس میں متعلقہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

یہ ہائی پرفارمنس ڈرونز “VTOL-UAV” کہلاتے ہیں اور ہر ایک کی وزن اٹھانے کی صلاحیت 100 کلوگرام ہے۔ یہ ڈرونز ریسکیو مشنز، اشیاء کی ترسیل، نگرانی اور ایمرجنسی صورتحال میں فوری ردعمل کے لیے انتہائی مؤثر ثابت ہوں گے۔

ترجمان PDMA کے مطابق یہ اقدام قدرتی آفات اور ایمرجنسی حالات میں ریسکیو اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔

ڈرونز کی مدد سے دور دراز علاقوں تک فوری امداد پہنچانا، متاثرہ علاقوں کی فضائی نگرانی اور خطرے کے پیشگی انتباہات ممکن ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حق سے محروم شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کا یوم شہداء کی تقریبات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

ریسکیو 1122 نے PDMA کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سے ایمرجنسی ریسپانس کی رفتار اور مؤثریت میں واضح بہتری آئے گی۔

Scroll to Top