امن و عامہ ایکٹ کے تحت پہلا فیصلہ: پی ٹی آئی کے 12 کارکنان کو 6 ماہ قید کی سزا

امن و عامہ ایکٹ کے تحت پہلا فیصلہ: پی ٹی آئی کے 12 کارکنان کو 6 ماہ قید کی سزا

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے مقدمے میں نامزد 13 میں سے 12 کارکنان کو 6،6 ماہ قید کی سزا سنائی، جبکہ ایک کارکن کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔

یہ فیصلہ دو مختلف جوڈیشل مجسٹریٹس نے سنایا۔ مجسٹریٹ مرید عباس نے 5 ملزمان کو سزا سنائی جبکہ مجسٹریٹ احمد شہزاد نے 7 کارکنان کو سزا اور ایک کو بری کیا۔ تمام سزا یافتہ کارکنان کو امن و عامہ ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیرقانونی اجتماع میں شرکت پر سزا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ان کارکنان پر رواں برس مختلف مقامات پر احتجاج اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزامات کے تحت تین مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت ہونے والے پہلے مقدمے کا عدالتی فیصلہ ہے، جسے دیگر زیر التوا مقدمات کے لیے نظیر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top