شہری فیک کوریئر سروسز کے جعلی پیغامات سے ہوشیاررہیں،پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو فیک کوریئر سروسز کے جعلی پیغامات اور کالز سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ شہری کوریئر سروسز کے نام پر آنے والے پیغامات اور فون کالز پر محتاط رہیں۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ جعلی کوریئر نمائندے فون کال کرکے ویریفکیشن کوڈز مانگتے ہیں جنہیں صارفین کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کریں۔ اس طرح کے کوڈز آپ کے بینک اکاؤنٹس یا دیگر ڈیجیٹل شناخت تک غیر قانونی رسائی کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 179رنز کا ٹارگٹ

اتھارٹی نے زور دیا کہ مستند کوریئر کمپنیاں کبھی بھی صارفین سے اس طرح کے کوڈ یا حساس معلومات طلب نہیں کرتیں اس لیے ایسے پیغامات اور کالز سے ہوشیار رہنا ضروری ہے۔

Scroll to Top