نو منتخب سینیٹرمرزا آفریدی کا چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹرمرزا آفریدی نے کہاکہ موجودہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن کے زریعے نہیں سلیکشن کے زریعے منتخب ہوئے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا آفریدی کا کہنا تھاکہ ڈیڑھ سال پہلے میں اس پارلیمنٹ میں نہیں تھا آج ڈیڑھ سال بعد آیاہوں ،چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیسے منتخب ہوئے،میں نے تو ووٹ نہیں دیا ، یہ فیڈریشن ہے،فیڈریشن کے ایک صوبے کے ممبر آئے نہیں تھے تو چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیسے منتخب ہوئے،یہ سلیکشن ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنی پارٹی کی طرف سے اس کے خلاف عدم اعتماد لیکر آؤں گاکیونکہ یہ ہمارا حق ہے ،میں نے ووٹ نہیں دیا ،میرے گیارہ ممبرنہیں آئے تھے ،ہماری پارٹی کا کوئی ممبر نہیں تھا۔

Scroll to Top