ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہ،بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبا کا خراج تحسین

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں طلبا نے ان کا پُرجوش استقبال کیا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قومی جذبے سے لبریز ملی نغمے پیش کیے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی آمد پر یونیورسٹی کے ماحول میں حب الوطنی کی فضا قائم ہو گئی۔ طلبا و طالبات نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خدمات انجام دینے والے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر طلبا نے حالیہ آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘کی کامیابی پر مسلح افواج کو سراہتے ہوئے ان کی قربانیوں اور بہادری کو دل سے خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے ملی نغموں کے ذریعے فوجی جوانوں کے ساتھ اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی طلبا کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، اور قومی سلامتی کے سفر میں نوجوانوں کا مثبت کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

دورے کے اختتام پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

Scroll to Top