نیویارک : نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان دورے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، لیکن اس کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی ممکن نہیں۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ٹرمپ کا دورہ ستمبر کے بعد ہو سکتا ہے، تاہم ابھی تک کوئی کنفرم شیڈول طے نہیں پایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ کو بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی حکومت جھوٹ بولتی رہی، چدمبرم نے سچائی بے نقاب کر دی، شیری رحمان
وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطے بڑھائے جا رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے۔





