یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

ملک میں معاشی اتار چڑھاؤ اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت پاکستان یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر سکتی ہے، جس سے مہنگائی سے پریشان عوام کو جزوی ریلیف ملنے کی امید ہے۔

نجی ٹی وی چینل(سنو نیوز)کے مطابق یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 82 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ اس ممکنہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 33 پیسے فی لٹر ہو سکتی ہے، جبکہ اس وقت پیٹرول 272 روپے 15 پیسے فی لٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے فی لٹر کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی ممکنہ قیمت 282 روپے 67 پیسے فی لٹر ہو سکتی ہے۔ فی الوقت ڈیزل 284 روپے 35 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان وزارت خزانہ اور اوگرا کی جانب سے 31 جولائی کی شب کیا جائے گا۔ ابتدائی معاشی تجزیات اور مارکیٹ رپورٹس کے مطابق حکومت کے پاس قیمتوں میں کمی کا مناسب معاشی جواز موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ کمی نافذ ہوتی ہے تو اس سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی جزوی کمی کی توقع کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ انتظامیہ قیمتوں پر مؤثر کنٹرول قائم رکھے۔

Scroll to Top