سینیٹ انتخاب سے ایپکس کمیٹی تک، وزیراعلیٰ کی غیر سنجیدگی بے نقاب، عقیل یوسفزئی

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پارٹی اور حکومتی سطح پر شدید دباؤ اور تنقید کا سامنا ہے۔

سینئر صحافی عقیل یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نہ اپنی پارٹی میں قابل قبول ہیں، نہ ہی ان پر بانی پی ٹی آئی ان کے اہل خانہ، کارکنان اور اپوزیشن کا اعتماد باقی رہا ہے۔

پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عقیل یوسفزئی نے کہا کہ گنڈاپور ایک ہی وقت میں کئی محاذوں پر دباؤ میں ہیں۔

عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، سینیٹ انتخابات کی غیر معمولی صورتحال اور علیمہ خان کے لگائے گئے الزامات ان کی پوزیشن کو مزید کمزور کر رہے ہیں۔

عقیل یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی غیر سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سینیٹ انتخابات جیسے سیاسی مفادات کے لیے گورنر کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوتے ہیں، لیکن ایپکس کمیٹی جیسے اہم اور آئینی فورم میں گورنر کو بلانے کی زحمت نہیں کرتے، حالانکہ گورنر وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے خود کو پاک، دوسروں کو کرپٹ قرار دے کر قوم کو گمراہ کیا،آصف داودزئی

صحافی کے مطابق وزیراعلیٰ کا یہ رویہ صوبے اور مرکز کے درمیان فاصلے کو بڑھا رہا ہے، جو کہ صوبے کے مفاد میں نہیں ہے۔

Scroll to Top