کاروباری ہفتے کے آغاز پر ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالرز بڑھ کر 3 ہزار 368 ڈالرز تک جا پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا۔فی تولہ قیمت میں 6,100 روپے ضافے کے بعد سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچ چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ہونڈا نے پاکستان میں اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کروا دیا
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5,229 روپے اضافہ ہوا تھا اور 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے تک پہنچ گئی تھی ۔





