تحریک انصاف کا یومِ احتجاج، بانی کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کا یومِ احتجاج، بانی کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنا کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ)کےمطابق بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آج ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جن کا مقصد ان کی گرفتاری کے خلاف عوامی ردعمل ظاہر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ خود بونیر میں احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آج بانی جماعت کی گرفتاری کے خلاف ’’یومِ احتجاج‘‘ منایا جا رہا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا ریلی کے انعقاد پر پیشگی اجازت کے بغیر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے کارکنان اور قیادت اس عزم کا اظہار کر رہے ہیں کہ بانی جماعت کی رہائی تک احتجاجی مہم جاری رہے گی۔

Scroll to Top