یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا امکان

یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا امکان

ملک میں ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4تعطیلات کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 14اگست کو یوم آزادی پر عام تعطیل ہوگی ۔چہلم امام حسین جمعہ 15اگست کو ہوگا ، چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی ۔
مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14اگست جمعہ 15اگست ، ہفتہ 16اور اتوار 17اگست کی تعطیلات یکجا ہوسکتی ہیں ۔
گذشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیاگیا تھا۔

Scroll to Top