پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے منعقد کیے جانے والے ایم ڈی کیٹ 2025 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ امتحان 5 اکتوبر 2025 کو صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب کے امیدواروں کا امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی جبکہ سندھ میں یہ ذمہ داری سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کو سونپی گئی ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے امیدواروں کا ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی لے گی اور بلوچستان میں یہ امتحان یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ میں منعقد کیا جائے گا۔
وفاقی دارالحکومت، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ریاض میں مقیم طلبہ کا ایم ڈی کیٹ امتحان شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام ہوگا۔
امتحان میں شرکت کے خواہش مند امیدوار 8 اگست 2025 سے رجسٹریشن کروا سکیں گے جو 25 اگست تک جاری رہے گی۔ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کیلئے 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے پاکستان میں مقررہ فیس 9000 روپے ہے جبکہ تاخیر سے رجسٹریشن کرانے کی صورت میں فیس 13 ہزار روپے ہوگی۔





