عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، برینٹ کروڈ 66 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، برینٹ کروڈ 66 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔ ایشیائی مارکیٹس میں پیر کو ہونے والی کاروباری سرگرمیوں کے دوران بھی تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی، جو گزشتہ ہفتے کے دوران شروع ہونے والی گراوٹ کا تسلسل ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق:
برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 52 سینٹ (0.78 فیصد) کمی کے بعد 66.07 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ کی قیمت 58 سینٹ کمی کے ساتھ 63.30 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے،برینٹ کروڈ میں مجموعی طور پر 4.4 فیصدجبکہ WTI میں 5.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق، قیمتوں میں اس مسلسل گراوٹ کی بنیادی وجوہات درج ذیل ہیں،عالمی معیشت میں سست روی کے خدشات چین سمیت بڑی معیشتوں میں توانائی کی طلب میں کمیاوپیک پلس ممالک کی پیداوار میں ممکنہ اضافہ مالیاتی پالیسیوں میں سختی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہے ۔

پاکستانی صارفین کے لیے ممکنہ ریلیف؟عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان اگر برقرار رہا تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی متوقع ہے، تاہم اس کا انحصار روپے کی قدر، لیوی، ٹیکسز اور حکومتی پالیسی پر ہو گا۔

Scroll to Top