سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3,356 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں نظر آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونا 429 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 184 روپے کی سطح پر آ گیا۔

صرافہ کاروباریوں کے مطابق عالمی مالیاتی بے یقینی اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top