خیبر پختونخوا میں موسم نے کروٹ بدل لی ہے، جہاں آج سے 21 اگست تک تیز ہواؤں، گرج چمک اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، مون سون کا ساتواں اسپیل اس وقت صوبے بھر میں سرگرم ہے، جو کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے۔
مون سون کے ساتویں اسپیل کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔صبح سے جاری رم جھم نے موسم کو خوشگوار اور فضا کو معطر کر دیا ہے، جس سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریںنالوں اور دریاؤں کے قریب جانے سے احتیاط برتیںکسان فصلوں اور زرعی سرگرمیوں کے حوالے سے موسمی پیشگوئی کو مدنظر رکھیں۔





