محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، مون سون سیزن زور پکڑنے لگا

ایبٹ آباد میں شدید بارش نے تباہی مچادی،جانی و مالی نقصانات

ایبٹ آباد میں آج صبح سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں ایک 13 سالہ بچی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ بارش کے باعث متعدد علاقے زیر آب آ گئے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

13 سالہ عائشہ برساتی نالے کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق ہو گئی جبکہ 15 سالہ رقیہ اور 20 سالہ استانی عشاء کو شدید زخمی حالت میں مقامی افراد نے ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ دونوں زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کاکول کے علاقے میں ایک وین پر دیوار گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

شدید بارش کے باعث سربن کالونی، حسن ٹاؤن اور جناح آباد سمیت متعدد علاقے زیر آب آ گئے، جہاں پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

شاہراہِ ریشم اور اطراف کی سڑکیں نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، جبکہ کئی گاڑیاں پانی میں بند ہو گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : جشنِ آزادی کی خوشیاں، شہریوں کے لیے مفت پیٹرول کا تحفہ

ریسکیو اداروں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Scroll to Top