پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12.84 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 272.99 روپے فی لیٹر ہوگی۔

دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 264.61 روپے فی لیٹر ہی برقرار رہے گی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7.19 روپے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 178.27 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8.20 روپے کی کمی کے بعد یہ 162.37 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Scroll to Top