صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حکام اور ایران کے ثالثوں کے درمیان ایک بار پھر اہم رابطہ اور بات چیت ہوئی ہے۔
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر نے امریکی حکام اور ایران کے ثالثوں کے درمیان بات چیت کی تصدیق تو کی، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ دہرایا کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف باقاعدہ محاذ آرائی کی، تو وہ انتہائی کم وقت میں یہ جنگ جیت جائیں گے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ہمارے ساتھ ڈیل کرنے کے لیے بے تاب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
دوسری جانب، برطانوی امور پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے برطانیہ میں مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے بعد ان کی رہائی پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو ان افراد کو ہرگز رہا نہ کرتے۔





