ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نماز جنازہ پشاور میں ادا، اعلیٰ سول و عسکری حکام کی شرکت

پشاور کے سول سیکرٹریٹ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں اعلیٰ سطح کے سول و عسکری حکام، صوبائی وزراء اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

نماز جنازہ سول سیکرٹریٹ کے لان میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہداء کو سلامی پیش کی۔

صوبائی وزراء ملک لیاقت، مینا خان اور قاسم علی شاہ بھی جنازے میں شریک ہوئے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کیے گئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کا ریلیف آپریشن، باجوڑ-دیر کا رابطہ بحال کرنے کی کوششیں تیز

واضح رہے کہ گذشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینےجارہاتھا کہ ضلع مہمند کے علاقے پنڈیالے میں حادثے کا شکار ہوا تھا ۔واقعے میں دو پائلٹ سمیت عملے کے پانچ ارکان شہید ہوئے تھے ۔

Scroll to Top