بونیر میں سیلاب متاثرین کی پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں پر بھرپور خراجِ تحسین

بونیر میں سیلاب متاثرین کی پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں پر بھرپور خراجِ تحسین

حالیہ سیلاب سے شدید متاثرہ ضلع بونیر میں پاک فوج کی جاری امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں پر مقامی افراد نے اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج نے بروقت اور مؤثر امداد فراہم کر کے ان کے دکھ درد میں شراکت داری کا ثبوت دیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرہ خاندانوں کو خوراک، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فوجی جوان نہایت حسنِ سلوک اور مستعدی سے دن رات خدمت انجام دے رہے ہیں۔

متاثرہ شہریوں نے کہا کہ پاک فوج اِدھر بھی موجود ہے اور اُدھر بھی ہماری مدد کے لیے کھڑی ہے، ہم ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں اکیلا نہیں چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب ریسکیو آپریشن !سوات میں زمرد کی کان میں پھنسے مزدوروں کو پاک فوج نے بحفاظت نکال لیا

ایک اور متاثرہ شخص نے کہا کہ ہم پاک فوج کی بروقت آمد پر بہت خوش ہیں، ان کی موجودگی نے ہمیں حوصلہ دیا ہے، پاک فوج زندہ بادکا نعرہ بھی لگادیا۔

Scroll to Top