پشاور: تھانہ مچنی گیٹ کی حدود پیر بالا میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 26 سالہ فرہان ولد جان اکبر، جو پیر بالا کا رہائشی تھا، جان بحق ہو گیا۔
اس کے علاوہ صدیق اکبر، اسماعیل، اور بھٹو نامی تین افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او قاسم علی خان، ایس ایس پی خان زیب خان مہمند، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نور جمال اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نامعلوم افراد نے سینئر صحافی میاں فاروق فراق کے بیٹے کا ہنستا بستا چہرہ ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا
پولیس نے جائے وقوعہ کا احاطہ کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ حملے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔





